اسلام آباد ہائی کورٹ نے نئے وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) اپیلیں یکم جون کو سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
شوکت ترین نے ساہووال رینٹل پاور اور پیرا غائب ریفرنس میں جلد سماعت کی درخواست دی تھی۔ رجسٹرار ہائی کورٹ نے شوکت ترین کے خلاف دو نیب اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کردی۔
مزید پڑھیں: نئے وزیر خزانہ شوکت ترین کون ؟
اسلام آباد ہائی کورٹ نے شوکت ترین کے خلاف نیب اپیلیں یکم جون کو سماعت کے لیے مقرر کردیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ساہووال رینٹل پاور اور پیرا غائب ریفرنس میں نیب کی شوکت ترین کی بریت کے خلاف اپیلیں زیر التوا ہیں۔ عدالت نے شوکت ترین، سابق وزیراعظم پرویز اشرف و دیگر ملزمان کی بریت کیخلاف نیب اپیلوں پر نوٹسز جاری کر رکھے ہیں۔
نیب نے احتساب عدالت کے جون 2020 کے ملزمان کی بریت کے دو فیصلوں کو چیلنج کیا ہے۔