سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اپنی اہلیہ شنیرا اکرم سے طویل جدائی کی وجہ سے اداس ہو گئے ہیں۔
شنیرا اکرم نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک معمر شخص نے اپنی اہلیہ سے اچانک ملاقات کرکے اُسے زندگی کا بہترین تحفہ دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم شنیرا کے لیے باعثِ فخر، مگر کیوں؟
شنیرا نے ٹوئٹ میں وسیم اکرم کو ٹیگ کرکے تحریر کیا کہ یہ کتنی خوبصورت ہے، عنقریب یہ ہم دونوں ہوں گے۔
Aww ? missing my girls too and Let’s hope I can keep up with Gordon’s pace ….? https://t.co/6qEMGcntSR
— Wasim Akram (@wasimakramlive) April 15, 2021
وسیم اکرم نے اہلیہ کے اس خوبصورت ٹوئٹ کے جواب میں جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میں بھی آپ کو اور عائلہ کو بہت زیادہ مِس کرتا ہوں‘ ۔
سابق کپتان نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’اُمید ہے کہ میں گورڈن (معمر شخص) کی رفتار کو برقرار رکھ سکتا ہوں۔‘
یہ بھی پڑھیں: چھپکلی پر تکرار، شنیرا اکرم کے جواب پر ارمینا خان کو ٹوئٹ ہٹانی پڑ گئی
خیال رہے کہ شنیرا اور اُن کی بیٹی عائلہ گزشتہ کئی ماہ سے آسٹریلیا میں مقیم ہیں جبکہ اُن کے شوہر وسیم اکرم پاکستان میں موجود ہیں۔
آسٹریلوی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے سبب ملک کے بارڈرز بند کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے شنیرا آسٹریلیا میں ہی رہ رہی ہیں۔