ممتاز اداکار سمیع خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ممتاز اداکار سمیع خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

لاہور: پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار سمیع خان کا کورونا ٹیسٹ میثبت آگیا ہے۔ انہوں نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قرنطینہ کرلیا ہے۔

ممتاز گلوکار جواد احمد کو پھر کورونا ہو گیا

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sami Khan ? (@sami_khan.official)

ڈراموں کے ممتاز اداکار سمیع خان نے اپنے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے مثبت آنے کی اطلاع سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر دی ہے۔

شاہ رخ خان قرنطینہ میں چلے گئے

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر قرآنی آیت کا ترجمہ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں گھر میں خود کو قرنطینہ کروں گا۔

اداکار سمیع خان نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ ہم سب کو بہترین شفا سے نوازے، آمین۔ انہوں نے کہا ہے کہ آپ کی نیک خواہشات اور دعاؤں کی ضرورت ہے۔

پاکستان کے ممتاز گلوکار جواد احمد بھی گزشتہ دنوں کورونا وائرس کا دوسری مرتبہ شکار ہوئے تھے۔ انہوں نے بھی خود کوقرنطینہ کرلیا ہے۔

عالیہ بھٹ بھی کورونا سے متاثر

اس سے قبل شوبز انڈسٹری کے متعدد اداکار کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر صحت یاب ہوچکے ہیں جن میں ماہرہ خان، آمنہ الیاس، عثمان مختار ودیگر شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں