بلوچستان کے ضلع حب کے علاقے الٰہ آباد ٹاؤن کے فٹبال گراؤنڈ میں دھماکہ سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق الٰہ آباد ٹاؤن کے فٹبال گراؤنڈ میں ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جاری تھا کہ دھماکا ہوگیا۔ دھماکے میں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان:بارودی سرنگ دھماکہ، شہدا کی نماز جنازہ ادا
دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرکے علاقےکو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکا ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کےذریعے کیا گیا،دھماکا خیزمواد تماشائیوں کے بیٹھنے کی جگہ پرچھپایا گیا تھا۔