27 نکاتی ایجنڈے پر مشتمل اہم کابینہ اجلاس جاری


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 27 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کورونا کی ملک میں صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ نیشنل کمیشن اسٹیٹس آف ویمن کی چیئر پرسن کی تعیناتی، نیشنل کمیشن ہیومن رائٹ کے ممبران اور چیئر پرسن کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں پاکستان کے سرکاری دوروں پر آنے والے ڈپلومیٹس اور افسران کے لیے ویزا فیس میں چھوٹ،بیرون ممالک پاکستانی مشنز میں وراثتی سرٹیفکیٹ کے اجرا کے لیے نادرا ڈیسک قائم کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

اسلام آباد میں قانونی چارہ جوئی اور سہولت سینٹر قائم کرنے اورزائرین مینجمنٹ پالیسی ریگولیٹری فریم ورک کی بھی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں کابینہ رولز آف بزنس 1973 میں ترمیم کی منظوری دے گی۔ کابینہ کمیٹی برائے قانون ساز کیسز کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: کابینہ میں توسیع، عاطف خان اور شکیل خان کی واپسی

کابینہ کمیٹی برائے توانائی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی۔ وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور قومی اکنامک کونسل کے فیصلوں کی بھی توثیق کرے گی۔

گیپکو، میپکو، سیپکو سمیت ڈسکوز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی از سر نو تشکیل کی جائے گی۔ پاکستان ٹیکسٹائل سٹی کے ذمے واجب الادا بقایا جات کی ادائیگی کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔


متعلقہ خبریں