الیکشن ایکٹ ترامیم آرڈیننس منظور: اسحاق ڈار، چوہدری نثار کی رکنیت ختم ہونے کا امکان


وفاقی کابینہ نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترامیم کا آرڈیننس منظور کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعہ آرڈیننس کی منظوری دی ہے جس کے تحت انتخاب کے 60 روز میں حلف نہ اٹھانے والے نااہل قرار پائیں گے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کے دستخط کے بعد آرڈیننس کا اطلاق ہو گا ۔آرڈیننس کا اطلاق قومی و صوبائی اسمبلیوں، سینیٹ اور بلدیاتی اداروں پر ہو گا۔

خیال رہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم منظور ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے اسحاق ڈار کی سینیٹ اور چوہدری نثار کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت ختم ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

اسحاق ڈار اور چوہدری نثار کی رکنیت خطرے میں

گزشتہ عام انتخابات کے موقع پر چوہدری نثار نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا تھا اور قومی اسمبلی کی کسی نشست پر کامیابی حاصل نہیں کر پائے تھے ۔ انہوں نے آزاد حیثیت میں پنجاب اسمبلی کی نشست پر انتخاب جیتا تھا۔

چوہدری نثار پی پی 10 راولپنڈی سے کامیاب ہوئے تھے مگر ابھی تک انہوں نے رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا۔ ن لیگ کے سینیٹر اسحاق ڈار نے خودساختہ جلاوطنی کے سبب حلف نہیں اٹھایا۔


متعلقہ خبریں