واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں سیکریٹری خارجہ کی حیثیت سے فرائض منصبی سرانجام دینے والے مائیک پومپیو میڈیا پرس بن گئے ہیں۔
مائیک پومپیو نے مؤقر امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز میں بطور تجزیہ کار شمولیت اختیار کر لی ہے۔
چین: پومپیو سمیت ٹرمپ انتظامیہ کے 28 افراد پر پابندی لگادی
امریکی چینل فوکس نیوز کی جانب سے گزشتہ روز مائیک پومپیو کی اپنے ادارے میں شمولیت کا اعلان کیا گیا ہے۔
In this new role at @FoxNews, I intend to give viewers a candid, no-nonsense look at geopolitics, international relations and the America First policies that helped chart the course for American prosperity and security.https://t.co/pZf9dFVXj6
— Mike Pompeo (@mikepompeo) April 8, 2021
امریکہ کے سابق سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیونے بھی چینل میں اپنی شمولیت کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ پیغام میں بھی بتایا ہے۔
ایرانی قیادت امریکی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانا جانتی ہے، پومپیو کا اعتراف
امریکی سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر مائیک پومپیو نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فوکس نیوز میں، میں ناظرین کے سامنے جیو پولیٹیکل صورتحال اور بین الاقوامی تعلقات کے حوالے سے اپنا نکتہ نظر پیش کروں گا لیکن سب سے پہلے امریکہ والی پالیسی کو پیش نظر رکھوں گا۔
مائیک پومپیو نے دعویٰ کیا ہے کہ سب سے پہلے امریکہ جیسی پالیسی نے ملک میں امن و امان کی غیر معمولی بہتری کو یقینی بنایا ہے۔
فوکس نیوز کی سربراہ سوزان اسکوٹ نے اس ضمن میں کہا ہے کہ مائیک پومپیو کا شمار خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے امور سے متعلق سیاست کے حوالے سے سب سے زیادہ مشہور اور قابل احترام آوازوں میں ہوتا ہے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مائیک پومپیو کو اپریل 2018 میں ریکس ٹیلرسن کی جگہ ملک کا سیکریٹری خارجہ مقرر کیا تھا۔ انہوں نے یہ ذمہ داری جنوری 2021 میں سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کی مدت صدارت ختم ہونے تک انجام دی۔
فیس بک نے سابق صدر ٹرمپ کے انٹرویو کی ویڈیو ہٹا دی
امریکہ کے سیاسی حلقوں میں یہ خیال عام ہے کہ مائیک پومپیو آئندہ امریکہ کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند ہیں اور اس کے حوالے سے وہ باقاعدہ منصوبہ بندی بھی کر رہے ہیں۔
سابق سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو کچھ عرصہ قبل اس مطالبے میں بھی شریک ہوئے ہیں جس میں کہا جا رہا ہے کہ امریکہ کو 2022 میں بیجنگ میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کھیلوں کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔
مائیک پومپیو کا شمار ان افراد میں بھی ہوتا ہے جنہوں نے کرونا وائرس کے جنم لینے کی جگہ کے حوالے سے ماہرین کی رپورٹ پر نکتہ چینی کی۔
مائیک پومپیو سمیت بہت سی امریکی شخصیات اس خیال کی حامی ہیں کہ ماہرین کی تیار کردہ رپورٹ عالمی ادارہ صحت اور سینی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے گمراہ کن مہم کا حصہ ہے۔
امریکہ کے مؤقر نشریاتی ادارے فوکس نیوز نے کچھ عرصہ قبل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہو اور ان کے بیٹے ایرک ٹرمپ کی اہلیہ لارا ٹرم جنہوں نے ٹرمپ کی انتخابی مہم میں مشاورت کی تھی کو بھی اپنے ادارے میں ملازمت دی ہے۔
سوشل میڈیا پر پابندی: ٹرمپ نے حامیوں سے رابطے کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا
فوکس نیوز نے لارا ٹرمپ کے علاوہ وائٹ ہاؤس کی سابق خاتون پریس ایڈوائزر کیلی مکنینی کو بھی اپنے نشریاتی ادارے میں شامل کیا ہے۔