اداکارہ ثمینہ احمد ہالی وڈ کی فلموں میں مصروف ہیں، منظر صہبائی

اداکارہ ثمینہ احمد ہالی وڈ کی فلموں میں مصروف ہیں، منظر صہبائی

کراچی: ملک کی سینئر اداکارہ ثمینہ احمد بہت جلد ہالی وڈ کی فلموں میں جلوہ گر ہوں گی۔ یہ بات ان کے خاوند اور ممتاز اداکار منظر صہبائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتائی ہے۔

جمائما کی نئی فلم: سجل علی اور شبانہ اعظمی جلوہ گر ہونگی

منظر صہبائی نے انسٹا گرام پر ایک مداح کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ ثمینہ احمد ہالی وڈ کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو تھائی لینڈ میں ہو رہی ہے۔

منظر صہبائی کے مطابق ثمینہ احمد اپنی شوٹنگ مکمل کر کے 6 مئی کو وطن واپس لوٹیں گی۔

عائزہ خان کی معصومیت کے چرچے

قبل ازیں انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں کرونا ویکسین کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے بتایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MANZAR SEHBAI (@manzarsehbai)

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں کرونا ویکسین کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے بھی کورونا ویکسین لگوالی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ویکسین لگوانے کے بعد اچھا محسوس کررہے ہیں۔

سلمان خان نے شادی کے لیے بیٹی کاہاتھ مانگا، اداکارہ کے والد نے انکار کردیا

منظر صہبائی نے اپنی پوسٹ کے ذریعے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ کورونا ویکسین لگوائیں۔


متعلقہ خبریں