سرگودھا: خوشاب میں فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق قتل ہونے والے چاروں افراد ضلعی عدالت جا رہے تھے کہ گھاٹ لگائے ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ جس سے چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کا تعلق خوشاب کے نواحی گاؤں ڈھوک سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی: مسلح افواج کو بدنام کرنے پر سزا کا بل منظور
ڈسٹرکٹ پولیس افیسر (ڈی پی او) خوشاب کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔