ماہرہ خان کی گڑیا کون؟


بین الاقوامی شہرت یافتہ خوبرو پاکستانی اداکارہ نے اپنی گڑیا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ 

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے اپنی سہیلی اور ان کی بیٹی کی تصاویر شیئر کی ہیں اور ننھی پری کو اپنی گڑیا قرار دیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

ماہرہ خان نے چھوٹی سی بچی کو سوفو کے نام سے مخاطب کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ’آپ میرا چمکتا ستارا، میری چھوٹی سی بیٹی اور میرے دل کا ٹکڑا ہو‘۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کے ہاتھ کی لکیریں کون روزانہ پڑھتا ہے؟

اداکارہ نے تحریر کیا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو خوشیوں اور صحت سے نوازے۔ میں آپ سے ہمیشہ بہت پیار کرتی رہوں گی۔ سالگرہ مبارک سوفو۔

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ماہرہ خان نے ننھی پری کی والدہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اس پیاری سی بچی کے لیے بہت شکریہ۔

قبل ازیں ماہرہ خان نے مداحوں کو چیلنج دیا تھا کہ ان کے چہرے پر موجود تِلوں کی صحیح تعداد بتائیں اور سو پوائنٹس حاصل کریں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی میک اپ کے بغیر تصویر شیئر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان یا تل کا لڈو، سپر اسٹار نے فینز کو چہرے سے تل گننے کا چیلنج دے دیا

ماہرہ خان کی اس میک اپ اور  فلٹر کے بغیر کھینچی گئی تصویر کو مداح بہت پسند کر رہے تھے اور ان کی قدرتی خوبصورتی کو سراہ رہے تھے۔


متعلقہ خبریں