جج کی اہل خانہ سمیت شہادت: پولیس نے دیرینہ دشمنی کا نتیجہ قرار دیدیا

جج کی اہل خانہ سمیت شہادت: پولیس نے دیرینہ دشمنی کا نتیجہ قرار دیدیا

صوابی: انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج آفتاب آفریدی کے قتل کو پولیس نے دیرینہ دشمنی کا نتیجہ قراردے دیا ہے۔

صوابی: مسلح ملزمان کی فائرنگ، جج، اہلیہ اور بچوں سمیت شہید

ہم نیوز کے مطابق ڈی پی او صوابی کے مطابق شہید جج آفتاب آفریدی کے بیٹے نے مخالف فریق پر دعویداری کردی ہے۔

ڈی پی او صوابی کا کہنا ہے کہ لواحقین نے ایف آئی آر میں پانچ ملزمان کو نامزد کیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ فریقین کے درمیان دیرینہ دشمنی ہے اور اس سے پہلے بھی کئی افراد قتل ہو چکے ہیں۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں فائرنگ سے جج کی اہل خانہ سمیت شہادت پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی۔

وزیراعظم کا جج کی شہادت پر اظہار مذمت

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیشل ٹیم میں ضلع خیبر اور پشاور پولیس کے ماہر افسران شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔


متعلقہ خبریں