فخر زمان کی سنچری رائیگاں، پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں شکست


دوسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 17 رنز سے شکست دے دی۔

جوہانسرگ میں کھیلے جانے والے میچ میں  قومی ٹیم سلامی بلے باز فخر زمان کی شاندار سنچری کے باوجود جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 342 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 49 اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنا سکی۔

فخر زمان نے 192 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 10 چھکے اور 15 چوکے شامل تھے۔ ان کے علاوہ قومی ٹیم کا کوئی بھی بلے باز لمبی باری نہ لے سکا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے نوکیا نے تین جب کہ فلیکائیو نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

پروٹیز کی اس جیت کے ساتھ تین میچوں پر مشتمل  سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے۔

اس سے پہلے پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان تیمبا باوما، 92  ڈی کاک نے 80، وان ڈیوسن 60 کی اننگز کھیلی جب کہ ڈیوڈ ملر برق رفتار 48 رنزبنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کےحارث رؤف نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شاہین آفریدی، محمد حسنین اور فہیم اشرف نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے جبکہ پاکستانی کپتان بابر اعظم اور ٹیم سیریز اپنے نام کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

گزشتہ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی، سنسنی خیز میچ میں بابر اعظم نے شاندار سنچری بنا کر شائقین کے دل جیت لیے تھے اور انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں