امریکہ میں مخصوص افراد کو بیرون ملک سفر کی اجازت

امریکہ میں مخصوص افراد کو بیرون ملک سفر کی اجازت

فائل فوٹو


واشنگٹن: امریکہ نے کورونا ویکسین لگوانے والوں کو بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ جو لوگ کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں وہ اب احتیاطی تدابیر کے ساتھ بیرون ملک سفر کر سکتے ہیں۔

امریکی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ اگر لوگ ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے جیسی احتیاطی تدابیر اختیار کریں تو وہ سفر کر پائیں گے۔

سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کے مطابق کورونا کی دو ویکسین لگوانے والوں کو قرنطینہ اور سفر کے بعد کورونا ٹیسٹ کی ضرورت بھی نہیں ہو گی تاہم امریکہ آنے سے پہلے بین الاقوامی مسافروں کو کورونا کے منفی ٹیسٹ کی ضروت ہو گی جبکہ ان کا امریکہ پہنچنے پر بھی ٹیسٹ ہو گا اور اگر ضرورت ہو تو ان کو قرنطینہ بھی کیا جائے گا۔‘

امریکہ کے نئے قواعد وضوابط کے مطابق ویکسین لگوا چُکنے والے افراد بغیر ٹیسٹ کے بیرون ملک سفر کر سکتے ہیں تاہم جہاں وہ جا رہے ہیں اگر وہاں ٹیسٹ کی ضرورت محسوس کی جاتی ہے تو ان کو ٹیسٹ کروانا پڑے گا۔‘

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نئے قواعد وضوابط اس لیے جاری کیے گئے ہیں کیونکہ ان دنوں امریکہ میں موسم بہار اور ایسٹر کی چھٹیاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا میں کورونا سے 13 کروڑ 13 لاکھ سے زائد افراد متاثر

سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کی جانب سے یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ صرف وہی لوگ مکمل ویکیسن حاصل کرنے والے تصور کیے جائیں گے جنہوں نے ویکیسن کی دونوں خوراکیں لی ہوں۔

واضح رہے کہ امریکہ میں ہر پانچ میں ایک سے زیادہ افراد ویکیسن کی دونوں خوراکیں لے چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں