بابر اعظم کی شاندار سنچری، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی


جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں کپتان بابراعظم کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

سوپر اسپورٹس پارک میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 274 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کے آخری اوور میں حاصل کیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابراعظم 103، امام الحق 74، اور محمد رضوان 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے نوکیا نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

اس سے پہلے پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جو کہ پاکستان کے حق میں بہتر ثابت ہوئی۔ جنوبی افریقہ کے 4 کھلاڑی 55 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کا فوٹو شوٹ

تاہم ونڈر ڈیوسن اور ڈیوڈ ملر نے ٹیم کو سنبھالا دیا اور چھٹی وکٹ کے لیے 121 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

ونڈر ڈیوسن نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی، وہ 123 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ اور حارث رؤف دو، دو وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ پہنچ گئی

دورہ جنوبی افریقا کے بعد قومی ٹیم زمبابوے روانہ ہو جائے گی جہاں 17 اپریل سے سیریز شروع ہو گی۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ اور زمبابوےسے12 مئی کو وطن واپس پہنچے گی۔


متعلقہ خبریں