اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ضروری ہے کہ ہم سب وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں کردارادا کریں۔
ڈریپ کی جانب سے روسی کورونا ویکسین کی فروخت روکنے کی استدعا مسترد
ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پورا خطہ اس وقت کووڈ-19 کی شدید لہر کی لپیٹ میں ہے۔
The entire region is experiencing a severe covid spike. It is vital that we all contribute to containing the spread by taking sensible precautions. Wear a mask, avoid crowded places, wash hands or sanitize often, reduce travel to only essential work. pic.twitter.com/FN6qw8mOuK
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 1, 2021
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ اس وقت انتہائی ضروری ہے کہ ہم سب احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں کردار ادا کریں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب آفس کے 2ملازمین کورونا سے جاں بحق
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے تلقین کی ہے کہ ماسک پہنیں اور پرہجوم مقامات سے گریز کریں۔
پارلیمنٹ میں کورونا، عمارت کو ایک بار پھر بند کرنے پر غور
ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے عوام الناس سے کہا ہے کہ ہاتھ دھوئیں یا سینیٹائز کریں اور صرف ضروری کام کے لیے سفر کریں۔