ڈریپ کی جانب سے روسی کورونا ویکسین کی فروخت روکنے کی استدعا مسترد

روسی ویکسین کی فروخت:عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کردیا

فائل فوٹو


کراچی: روس کی تیارکردہ کورونا ویکسین اسپوتنک فائیو کی کنسائنمنٹس کی فروخت کے معاملے پر عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

چینی ویکسین کین سائنو فارم کی قیمت 4 ہزار 225 روپے مقرر

ہم نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے ڈریپ کی جانب سے روسی کورونا ویکسین اسپوتنک فائیو کی فروخت روکنے کی استدعا مسترد کردی۔

عدالت عالیہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملک کو کورونا کی خطرناک صورتحال کا سامنا ہے تو ہنگامی صورت حال کے پیش نظر ویکسین کی فروخت نہیں روکی جا سکتی ہے۔

اسپوتنک لگوانے والوں کیلیے انتباہ: ووڈکا کا استعمال محدود کریں

ہم نیوز کے مطابق فیصلے میں تحریر ہے کہ ویکسین کی فروخت روکنا عوامی مفاد میں نہیں ہے۔ اس ضمن میں ہدایت کی گئی ہے کہ حکومت 7 روز میں کورونا ویکسین کی قیمت مقرر کرے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اگر نجی کمپنی زائد قیمت پر ویکسین فروخت کرے تو بعد میں وصولی کرلی جائے۔

زرداری کیخلاف سوئس کیس کھولنے کا عندیہ:سابق چیئرمین نیب کیخلاف کارروائی پر غور

عدالت نے ڈریپ حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹاتے ہوئے ویکسین کی قیمت سے متعلق دعوے کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی۔


متعلقہ خبریں