دنیا کا سب سے بڑا لال بیگ بچ گیا


گھاس اور تاروں میں جکڑے دنیا کے سب سے بڑے لال بیگ کو چند لوگوں نے مرنے سے بچا لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے شہر کوئنز لینڈ میں شدید بارش کے بعد جگہ جگہ پانی کھڑا ہے، اسی دوران بڑی نسل کا یہ کاک چروچ چند لوگوں کو مٹی، گھاس اور تاروں میں جکڑا ہوا نظر آیا۔

رپورٹ کے مطابق چند لوگوں نے گزرتے ہوئے کاک روچ کو دیکھا اور اسے فوراً گھاس اور تاروں سے چھڑا دیا۔

انسان کے پیٹ میں 60فٹ کا کیڑا

کاک روچ کو بچانے والے ایک شخص نے بتایا کہ اگر وہ وقت پر نہ پہنچتے تو ہو سکتا تھا کہ کوئی دوسرا جانور یا پرندہ اسے کھا جاتا۔

انہوں نے بتایا کہ کاک روچ کی جسامت تقریباً ایک آدمی کے ہاتھ جتنی تھی اور اس کے سینہ مٹی سے اٹا ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق کاک روچ کو ریسکیو کرنے والے لوگوں نے اسے صاف کر کے دوبارہ قریبی جنگل میں چھوڑ دیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں