فیس بک نے صارفین کو بڑی سہولت فراہم کر دی


سماجی رابطوں کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فیس بک اپنے صارف کو یہ سہولت فراہم کرے گی کہ وہ اپنے مرضی کے لوگوں کو ان کی لگائی ہوئی پوسٹ پر کمنٹ کرنے کی اجازت دیں اور دوسروں پر کمنٹ کرنے پر پابندی لگا دیں۔

فیس بک سال کے آخر میں اسمارٹ گلاسز لانچ کر دے گا

اس کے علاوہ فیس بک صارف کو یہ سہولت بھی فراہم کرے گی کہ وہ اپنے دوستوں کے علاوہ دیگر کسی بھی صارف کو ان کی پوسٹ پر کمنٹ کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

فیس بک کا انوکھی ڈیوائس کی تیاری پر کام شروع

فیس بک نے یہ فیچر نفرت انگیز مواد پر قابو پانے کے لیے متعارف کرایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت صارف کمنٹنگ آڈیئنس کو منتخب کر سکے گا جس کے بعد اس کی تمام پوسٹس انہیں کو نظر آئیں گی جسے صارف نے دیکھنے کی اجازت دی ہو گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں