رمضان المبارک میں مساجد بند نہیں ہوں گی، مولانا طاہر اشرفی


وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ حکومت مساجد بند نہیں کر رہی، رمضان المبارک میں تراویح بھی ہو گی۔ 

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ رمضان میں تاجر اپنا منافع کم رکھیں، مسجدیں بند نہیں ہوں گی  بلکہ اللہ اکبر کی صدا بلند رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مساجد بند کرنے کی کوئی تجویز نہیں، مولانا طاہر اشرفی

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کے خلاف پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے کورونا ویکسین  لگوانا وقت کی ضرورت ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مخیرحضرات ضرورت مندوں کو زکواۃ کے پیسوں سے ویکسین لگوائیں۔ حکومت نے مدارس کو وزارت تعلیم کے ساتھ منسلک کرکے بہت بڑا کام کیا ہے۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ہم بین المذاہب ہم آہنگی کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں، ضلعی سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین سے بالاتر ہو کر کسی کو کام نہیں کرنے دیں گے، فتویٰ کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال ہے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ طاہر اشرفی نے کہا کہ گزشتہ پانچ ماہ سے مجھے ذمہ داری دی گئی تھی اس وقت ہمارے تعلقات عرب ممالک کے ساتھ پہلے کی نسبت بہت بہتر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مصر کے ساتھ دس سال بعد تعلقات اچھے ہوئے ہیں، لیبیا کی قومی حکومت کا پاکستان نے خیر مقدم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طاہر اشرفی کی مولانا فضل الرحمان کو پیزہ ،حلوے اور قہوے کی آفر

معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بہت جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں