خبردار! آج اپریل فول کے نام پر آپ سے سنگین مذاق کیا جاسکتا ہے

خبردار! آج اپریل فول کے نام پر آپ سے سنگین مذاق کیا جاسکتا ہے

خبردار آج آپ اپریل فول کے نام پر آپ سے سنگین مذاق کیا جاسکتا ہے ،،یہ سنگین مذاق کسی کی جان بھی لے سکتا ہے اور شدید پریشان بھی کرسکتا ہے۔ دوسروں سے مذاق نہ کریں اور دوسروں اور اپنوں کا خیال رکھیں۔

یکم اپریل کے دن بولے جانے والے جھوٹ بے شمار لوگوں کی زندگیوں مشکل پیدا کردیتے ہیں اور بعض افراد غیر مناسب شرارتوں کی زد میں آ کر شدید صدمے میں اپنی جان تک سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

بعض مورخین کے مطابق اپریل فول یورپ سے شروع ہوا اور اب ساری دنیا میں مختلف طریقوں سے منایا جاتا ہے۔

کچھ مورخین کا خیال ہے کہ اپریل فول کا دن 1582 میں شروع ہوا جب فرانس نے جولین کیلنڈر سے گریگوریئن کیلنڈر استعمال کرنا شروع کیا۔ سال 1563 تک  فرانس میں نیا سال مارچ کے آخر میں شروع ہوتا تھا تاہم کونسل آف ٹرینٹ نے کیلنڈر کی تبدیلی کا حکم اور کہا کہ نیا سال  1 اپریل کے بجائے یکم جنوری سے شروع ہوگا۔

ہسٹری ڈاٹ کام کے مطابق اس زمانے میں مؤثر ذرائع ابلاغ نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو کیلنڈر کی تبدیلی کا علم نہ ہوا اور وہ بدستور یکم اپریل کو ہی نئے سال کے طور پر مناتے رہے۔ اسی بنا پر یکم جنوری کو نیا سال منانے والوں نے اس لوگوں کا جنہیں کیلنڈر کی تبدیلی کا علم نہ ہوسکا  کا مذاق اڑانا شروع کردیا اور اپریل فول کے طنزیہ نام سے پکارنے لگے۔ اس کے بعد آہستہ آہستہ یہ روایت پوری دنیا میں پھیل گئی اور اب دنیا بھر میں یہ دن منایا جاتا ہے۔

ہسٹری ڈاٹ کام کے مطابق برطانیہ میں اپریل فول کا رواج اٹھارویں صدی کے شروع  ہوا۔

مزید پڑھیں: گڈ فرائیڈے پر مسیحی برادری کی تقریبات

آج بھی ایرانی کیلنڈر کے مطابق نیا سال 21 مارچ سے شروع ہوتا ہے۔ سال کے پہلے دن ایران میں نوروز کا تہوار منایا جاتا ہے جو ایرانیوں کا سب سے بڑا تہوار ہوتا ہے۔ یہ محض سردیوں کے رخصت ہونے اور بہار کے آنے کی خوشی میں منایا جاتا ہے کیوں کہ سردیوں میں نہ کوئی فصل اگتی ہے اور نہ مویشیوں کے لیے چارہ دستیاب ہوتا ہے۔

بعض مورخین کے مطابق  قدیم رومی قوم موسم بہار کی آمد پر شراب کے دیوتا کی پرستش کرتی اور اسے خوش کرنے کے لیے لوگ شراب پی کر اوٹ پٹانگ حرکتیں کرنے کے لیے جھوٹ کا سہارا لیتے۔ یہ جھوٹ رفتہ رفتہ اپریل فول کا ایک اہم حصہ بلکہ غالب حصہ بن گیا۔

انسائیکلو پیڈیا انٹرنیشنل کے مطابق مغربی ممالک میں یکم اپریل کو عملی مذاق کا دن قرار دیا جاتا ہے۔ اس دن ہر طرح کی نازیبا حرکات کی چھوٹ ہوتی ہے اور جھوٹے مذاق کا سہارا لے کر لوگوں کو بیوقوف بنایا جاتا ہے۔

ہر سال یکم اپریل کو منایا جانے والا اپریل فول کا دن متعدد صدیوں سے مختلف ثقافتوں میں منایا جاتا رہا ہے تاہم اس کے شروع کرنے کی تاریخ اور اصل  اسباب کا ابھی تک کسی کو علم نہیں

اپریل فول کے دن کی روایات میں دوسروں سے دھوکہ بازی یا عملی لطیفے سنانا بھی شامل ہے۔ مختلف میڈیا اور بڑے برانڈز کی طرف سے بھی اپریل فول ڈے سے متعلق شیئر کیے گئے لطیفوں نے بھی اس روایت کو دوام بخشی ہے۔

مورخین نے اپریل فول کے دن کو ہلیریہ جیسے تہواروں سے بھی جوڑا ہے، جو سائبیل کے مسلک کے پیروکاروں کے ذریعہ مارچ کے آخر میں قدیم روم میں منایا جاتا تھا۔ اس میں ایسے لوگ شامل تھے جو بھیس بدل کر ساتھی شہریوں اور حتیٰ کہ مجسٹریٹ کا بھی مذاق اڑاتے تھے۔


متعلقہ خبریں