بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کے درمیان سب سے مہنگی قانونی جنگ


قانونی ماہرین کے مطابق ہالی ووڈ اسٹار بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کے درمیان قانونی جنگ وکلا کی فیسوں کے اعتبار سے مہنگی ترین ثابت ہونے والی ہے۔

لاس اینجلس میں قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر ایک نے پہلے ہی 10 لاکھ ڈالر سے زیادہ قانونی اخراجات کیے ہیں اور یہ قانونی جنگ مزید چھ سال جاری رہ سکتی ہے۔

دونوں فریقین چھ سال سے ابھی تک کسی سمجھوتے پر نہیں پہنچ سکے کہ ان کے ملٹی ملین ڈالر کو کیسے تقسیم کیا جائے یا ان کے پانچ کم عمر بچے کس کے حوالے کیے جائیں۔

انجلینا جولی نے حال ہی میں ونسٹن چرچل کی ایک پینٹنگ فروخت کی تھی جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ بریڈ نے اسے تحفہ دیا تھا۔

لاس اینجلس کے ایک وکیل ریکرٹ نے ڈیلی میل ڈاٹ کام کو بتایا کہ ‘مجھے لگتا ہے کہ قانونی فیسوں کے معاملے میں یہ ہالی ووڈ کی تاریخ کا سب سے مہنگا ترین طلاق کا واقعہ بن سکتا ہے‘۔

انجلینا اور بریڈ پہلے ہی ایک ایک1 ملین ڈالر خرچ کرچکے ہیں وہ دونوں بہت مشہور وکیلوں کو فیس دے رہے ہیں۔

‘انہوں نے ایک نجی جج کی خدمات بھی حاصل کیں جو شاید ایک گھنٹے کا 900 سے 1،000 ڈالر لیتے ہیں۔

‘اگر وہ اس جج کو پانچ روزہ مقدمے کی سماعت کے لئے مقرر کرتے ہیں تو شاید وہ پہلے سے جمع کرائے گئے کاغذات کاجائزہ لینے کے لئے50،000 ڈالروصول کرے۔

ریکرٹ نے کہا ‘انجلینا کو لگتا ہے کہ وہ بچے حاصل کرلے گی، لیکن معاملہ ایسا نہیں ہے وہ لاکھوں ڈالرز کی ادائیگی  کرتی رہے گی۔  جب تک بریڈ قانونی جنگ جاری رکھے گا انجلینا کو بھی یہ لڑائی لڑنی پڑے گی‘۔


متعلقہ خبریں