بھارتی کرکٹ لیگ دنیا بھر کیلئے خطرہ


انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ایشلے جائلز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر انگلینڈ کے کرکٹرز کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی تو انگلینڈ اپنے بہترین کھلاڑی کھو سکتا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ فی الحال ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے کرکٹرز انگلینڈ کی جانب سے کھیلنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سمجھنا ہو گا کہ مستقبل میں ایسا ممکن ہے کہ ہمارے کھلاڑی آئی پی ایل کو فوقیت دیں گے۔

آئی پی ایل 2020 بھارت کے بجائے یو اے ای میں کرانے کا فیصلہ

خیال رہے کہ آئی پی ایل دنیا کی سب سے مہنگی ٹی ٹوئنٹی لیگ ہے جس میں انگلینڈ کے مایہ ناز 11 کرکٹرز مختلف فرنچائز سے کھیلتے ہیں۔

ان کھلاڑیوں میں بین اسٹوکس، این مورگن، جوفرآ آرچر، جوز بٹلر، معین علی اور کرس ووکس سمیت دیگر شامل ہیں۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئی پی ایل میں مصروفیت کے باعث ان کے اکثر کھلاڑی نیوزی لینڈ کے خلاف جون میں شروع ہونے والی ٹیسٹ سریز نہیں کھیل پائیں گے۔


متعلقہ خبریں