سندھ میں ہیٹ ویو: دیگر علاقوں میں گرمی کی پہلی لہر کی پیشنگوئی

اسلام آباد، گرمی کی شدت میں اضافہ، ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری

کراچی: محکمہ موسمیات نے سندھ میں ہیٹ ویو اور ملک کے دیگر علاقوں میں گرمی کی پہلی لہر کی پیشن گوئی کر دی ہے۔

وقت سے پہلے گرمی کی آمد، الرٹ جاری

ہم نیوز کے مطابق ملک کے بیش تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جب کہ میدانی علاقے گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے۔

ملک کے بیشتر علاقے ہفتے تک پیشن گوئی کے مطابق گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جب کہ سندھ اور بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سندھ میں ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے صوبے کے ڈپٹی کمشنرز اور چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کو مراسلے بھیج دیے ہیں۔ جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہیٹ ویو کے خدشات ہفتے تک رہیں گے۔

کراچی: گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

پی ڈی ایم اے کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ انسانی جانوں کو محفوظ رکھنے کے لیے تمام ضروری احتیاطی اقدامات اٹھائے جائیں اور سڑکوں پر پانی کی سبیلیں و ہیٹ ویو کے حوالے سے کیمپ لگائے جائیں۔


متعلقہ خبریں