ٹیکس آرڈیننس آئین کے مطابق ہے، بابر اعوان

ہم 25 مئی کو نہیں بھولیں گے، سب کو حساب دینا ہو گا، بابر اعوان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ قانونی معاملات پرسب کوبات کرنے کا موقع دیا جائے۔

کورونا: اسلام آباد اور راولپنڈی کے اسپتالوں میں جگہ نہیں ہے، راجہ پرویز اشرف

ہم نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں اانہوں نے کہا کہ آرٹیکل73(1) کےمطابق مالیاتی بل ایوان زیریں میں لایا جائے گا۔

بابراعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ مالیاتی بل سینیٹ اورجوائنٹ سیشن میں نہیں لایا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ آرڈیننس ایوان میں پیش ہوکربل کی حیثیت اختیارکرجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آرڈیننسزکوایوان میں پیش کرے گی اوراس پر بحث ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے حوالےسے آرڈیننس بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں 9 اپریل تک لاک ڈاؤن

بابراعوان نے کہا کہ ہر الیکشن پر سوال اٹھتے ہیں، الیکشن اصلاحات بھی لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قانون سازی کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلے گی۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ ٹیکس آرڈیننس آئین کے مطابق ہے۔

کورونا: اسلام آباد کے باعث مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اس موقع پر کہا کہ آرڈیننس پراپوزیشن کی تجاویز بھی شامل کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بل لائے گی اپوزیشن اس پراپنی تجاویز دے۔


متعلقہ خبریں