ہرن کے سینگ میں مکڑی کا جالا

ہرن کے سینگ میں مکڑی کا جالا

درختوں جنگلوں، چراگاہوں، گھروں اور گلی کوچوں میں مکڑی کا جالا ہر کسی نے دیکھا ہوگا۔ مکڑی کا سب سے بڑا کمال یہ ہے کہ جہاں مناسب جگہ ملے وہ وہی بڑا شاندار جالا بنتی ہے اور یہ چلتے پھرتے کارخانے کہلاتے ہیں۔

مشرقی افریقہ کے چھوٹے سے ملک بوٹسوا کے ایک سفاری پارک کے دورے پر گئے ہوئے ایک گروپ ممبر کو اس وقت حیرت ہوئی جب اس نے ایک ہرن کے سینگوں کے بیچ بنے ہوئے مضبوط مکڑی کا جالا دیکھا۔

پارک کی سیر پر جانے والی جیس ایسڈن نامی خاتون نے بوٹسوا کے کالہاری سفاری پارک میں موجود  ایک ہرن کے سینگ میں مکڑے کے بنے ہوئے جالا کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہیں۔۔

جانوروں کے تحفظ پر کام کرنے والی برطانوی شہری ایسڈن کا کہنا ہے کہ اول تو وہ سمجھ نہیں پائی کہ ہرن کے سینگ پر لگا کیا ہے۔ لیکن جب وہ اپنی گاڑی لیکر ہرن کے قریب گئی تو اس نے دیکھا کہ وہ ایک موٹی مکڑی کا جالا تھا۔

مزید پڑھیں: لاہور کا شیر گائے بھینس سے بھی سستا

ایسڈن کے مطابق مکڑی نے اپنا جالا نہ صرف ہرن کے سینگوں کے بیچ میں بنا ڈالا تھا بلکہ جالے نے جانور کے چہرہ اوو ناک کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہوا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب ہم نے اسے دوربین سے دیکھا تو ہم حیرن اور الجھن میں پڑ گئے اور سمجھ نہیں پائے کہ یہ آخر ماجرا کیا ہے۔ ایسڈن کا کہنا ہے کہ وہ اور اس کے ساتھ کام کرنے والے دیگر لوگوں نے پچھلے 30 سال میں ایسا کھبی نہیں دیکھا تھا۔

ان کا مزید بتانا تھا کہ ہرن مکڑی کے جالے سے بلکل بھی پریشان نہیں تھا اور وہ معمول کے مطابق اپنی سرگرمی جاری رکھے ہوئے تھا۔ انہوں نے مزید پتایا کہ ہرن کو قریب سے دیکھنے کے بعد پتا چلا کہ کئی مکڑیاں جالے کو مزید مضبوط کرنے کے جتن میں دوڑ لگا رہی تھیں۔

اسیڈن نے ہرن کی یہ تصویریں پچھلے سال لی تھیں تاہم انہوں نے ہرن کی تازہ حالت جاننے کے لیے لندن جاکر ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی ہیں۔


متعلقہ خبریں