‘پی ڈی ایم کے مقاصد سے بے وفائی کرنے والے کو بھاری قیمت دینا ہو گی’

حکومت کو مکمل ایکسپوز کرنے کے لیے تحریک عدم اعتماد میں تاخیر کی، احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے مقاصد سے بے وفائی کرنے والے کو بھاری قیمت دینا ہو گی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے طنزاً کہا کہ جس چیئرمین سینیٹ کو چیلنج کیا، اسی کے پاس عرضی لے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ  اگر پیپلز پارٹی کے لیے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ اتنا ہی ناگزیر تھا تو وہ اپنی مجبوری نواز شریف کو بیان کرتے تو وہ بہت خوشی کے ساتھ انہیں یہ عہدہ دے دیتے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخاب میں ن لیگ کا مقابلہ کرنے کیلئے نئی صف بندی کی جا رہی ہے۔ یہ اسی طرح ناکام ہوگی جیسے تحریکِ انصاف ناکام ہوئی۔

خیال رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مقرر کر دیا گیا ہے۔

یوسف رضا گیلانی کی سپریم کورٹ جانے کیلیے وکلا سے مشاورت

یوسف رضا گیلانی سے متعلق نوٹیفکیشن سینیٹ سیکریٹریٹ نے جاری کیا۔ نوٹیفکیشن پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر قیوم سومرو نے وصول کیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے 30ارکان کی حمایت کے دستخط کے ساتھ درخواست چیئرمین سینیٹ کو جمع کرائی تھی۔

ذرائع کے مطابق 21 پیپلزپارٹی، 2 اے این پی، ایک جماعت اسلامی، 2 فاٹا، دلاور خان کے ازاد گروپ کے 4 ممبران نے حمایت کی ہے۔

شیری رحمان نے اس موقع پر کہا کہ پی ڈی ایم کا کوئی جنازہ نہیں پڑھا گیا یہ پیپلزپارٹی کا حق تھا۔


متعلقہ خبریں