ماسک، سماجی دوری پر کب تک عمل کرنا ہو گا؟


عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ماسک پہننا اور سماجی دوری کا خیال رکھنا ایک دہائی تک جاری رہ سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے سابق جج نے خبردار کیا کہ برطانیہ میں لوگوں پر عائد کی گئی پابندیاں طویل ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی اعتبار سے غیر حقیقت پسندانہ ہے کہ حکومت کسی بھی وقت معاشرتی کنٹرول سے دستبردار ہو جائے گی کیونکہ عوام کو ان کی عادت ہو گئی ہے۔

لارڈ سمپشن کے مطابق برطانیہ کی عوام نے کورونا کے باعث لگائی گئی پابندیوں سے خود کو محفوظ سمجھنا شروع کر دیا ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کی ایک اور نئی قسم دریافت

انہوں نے کہا کہ اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسے جنگ عظیم دوم کے وقت لوگوں نے خود کو حکومت کی جانب سے دیئے جانے والے راشن کا عادی بنا لیا تھا۔

دوسری جانب برطانیہ کی پبلک ہیلتھ ایمونائزیشن کی سربراہ میری ریمزے نے کہا ہے کہ برطانیہ میں کورونا پابندیاں لمبے عرصے تک برقرار رکھی جا سکتی ہیں کیونکہ جب تک دنیا بھر کے ممالک میں کورونا ویکسین نہیں پہنچ جاتی کورونا وبا پر قابو پانا مشکل ہے۔


متعلقہ خبریں