موٹر وے زیادتی کیس کے مجرمان کی سزاؤں کے خلاف اپیل


موٹروے زیادتی کیس کے مجرمان عابد ملہی اور شفقت بگا نے سزاؤں کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔ 

عابد ملہی اور شفقت بگا کی جانب سے قاسم آرائیں ایڈووکیٹ نے لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ مجرموں کو موٹر وے پر زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی تھی، مجرموں کی موت کی سزا پر عمل لاہور ہائیکورٹ کے حکم سے مشروط ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر وے پولیس کا بروقت اقدام: مسافر بس کو جلنے سے بچا لیا

اپیل کے متن کے مطابق اغوا کا جرم ثابت ہونے پر مجرم عابد ملہی اور شفقت بگا کو عمر قید کی سزائیں سنائیں،عدالت نے مجرموں کی تمام جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔

خیال رہے کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے لاہور موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے مرکزی ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا کو سزائے موت سنائی تھی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیمپ جیل لاہور میں موٹروے کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نےعابد ملہی اور شفقت بگا کوسزائے موت اور عمر قید کی سزا سنا دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم عابد ملہی اور شفقت بگا کو 376/2 کے تحت موت سنائی تھی۔ دونوں ملزمان کو دفعہ 365اے میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ دونوں ملزمان کو دفعہ 392 میں 14، 14 سال قید کی سزا بھی سنائی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے دونوں ملزمان کو دفعہ 440 کے تحت 5، 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ دونوں ملزمان کو دفعہ 337 ایف ون میں 50 ،50 ہزار جرمانہ کی سزا بھی سنائی گئی تھی۔ دونوں ملزمان کو 337 ایف 2 میں بھی 50 ہزار جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر وے زیادتی کیس: پولیس دس دن بعد بھی مرکزی ملزم عابد کو گرفتار نہ کرسکی

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد موٹر وے زیادتی کیس کا فیصلہ 18 مارچ کو محفوظ کیا تھا۔ تقریباً 6 ماہ کی عدالتی کارروائی کے بعد فیصلہ سنایا۔


متعلقہ خبریں