افغان شہر خوست میں دھماکہ، آٹھ افراد شہید اور متعدد زخمی

مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والوں کی تعداد 4 ہو گئی | urduhumnews.wpengine.com

خوست: افغانستان کے شہر خوست کی ایک مسجد میں دھماکے سے آٹھ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

افغان شہر خوست کی جس مسجد میں دھماکہ ہوا اسے ووٹر رجسٹریشن سینٹر کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

افغانستان میڈیا کے مطابق مشرقی صوبے خوست کے دارالحکومت میں واقع ایک مسجد میں خود کش دھماکہ ہوا۔

سانحے میں آٹھ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

آج صبح افغان صوبے فریاب میں ہونے والے دھماکے سے سات افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوا تھا۔

افغان میڈیا کے مطابق  دھماکا خیز مواد شمال مغربی صوبے فریاب میں سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔

فریاب میں موجود کسی شدت پسند تنظیم نے تاحال واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔


متعلقہ خبریں