مساجد بند کرنے کی کوئی تجویز نہیں، مولانا طاہر اشرفی


وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی امور طاہراشرفی نے کہا ہے کہ مساجد بند کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ 

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین ہر فرد کو لگوانی چاہیے، شریعت نے خود کو اور دوسروں کو بچانے کا کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے کورونا ویکسین لگوا لی

معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ روزے کی حالت میں کورونا ویکسین لگائی جا سکتی ہے، سعودی حکومت نے کہا ہے کہ حجاج ویکسین لگوا کر آئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ بات چیت کا راستہ کشمیر سے جاتا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کے مفتی اعظم عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ نے فتویٰ دیا تھا کہ روزہ کی حالت میں کورونا ویکسین لگوانا جائز ہے۔

مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ ویکیسن لگوانے سے روزہ باطل نہیں ہو گا، کورونا ویکسین عضلاتی طور پر لگائی جاتی ہے اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ 

دوسری جانب اسلامک افیئرز اینڈ چیریٹیبل ایکٹویٹیز ڈیپارٹمنٹ دبئی کے مفتی اعظم ڈاکٹر محمد عیادہ الکبیسی کا کہنا تھا کہ علما کا اس بات پر اتفاق ہے کہ رگوں یا گوشت میں لگائے جانے والے انجیکشن سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا میں اضافہ: این سی او سی کا سخت پابندیوں کاعندیہ

انہیوں نے مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے شرط یہ ہے کہ یہ ایسی دوائی نہ ہو جو بھوک مٹانے کیلئے استعمال ہوتی ہو۔


متعلقہ خبریں