مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کو متحد رکھنےکیلئےمتحرک


پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان حکومت مخالف اتحاد کو متحد رکھنے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان آج مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سے ملاقات کریں گے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے محمود اچکزئی اور اختر مینگل سے بھی رابطہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے پر پاکستان پیپلزپارٹی نے دیگر جماعتوں سے اختلاف کیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے اختلاف کے باعث پی ڈی ایم نے حکومت مخالف مارچ بھی ملتوی کر دیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا تھا کہ ‏اسمبلیوں سے استعفوں کے بغیر لانگ مارچ ممکن نہیں ہے، پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کو ‏فیصلے کے لیے وقت دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جب بنا رہے تھے اس وقت سے استعفے کا آپشن رکھا ہے، ایسا کہیں نہیں لکھا تھا یہ ایٹم بم کی ‏طرح آخری آپشن ہوگا، کل 10 جماعتوں میں سے 9 کی رائے تھی کہ استعفیٰ دیں گے، پیپلزپارٹی استعفے دینے پر اتفاق نہیں ‏کررہی، انہیں چند دن کی مہلت دی ہے۔

بعد ازاں مولانا فضل الرحمان نے نواشریف اور آصف علی زرداری سے ٹیلفونک رابطہ بھی کیا تھا۔


متعلقہ خبریں