فیس بک کا انوکھی ڈیوائس کی تیاری پر کام شروع

fACEBOOK

فیس بک ، ٹوئٹراور یوٹیوب کی سروسزبحال


فیس بک نے انوکھی ڈیوائس کی تیاری پر کام شروع کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اب کسی بھی سطح کو ورچوئل کی بورڈ میں تبدیل کرنا ممکن ہو گیا ہے۔ فیس بک ایک ایسی انوکھی ویئر ایبل رسٹ سنسر متعارف کرے گی جو ایک کلک سے کسی بھی سطح پر ٹائپ کرنے کی سہولت فراہم کرے گی۔

رسٹ بینڈ دماغی سگنلز کو استعمال کرکے ای ایم جی ٹیکنالوجی کے ذریعے کلائی کو ڈیجیٹل کمانڈ دے گی جو کسی بھی سطح کو ورچوئل کی بورڈ میں بدل دے گی۔

فیس بک کا یہ رسٹ بینڈ اگومینٹڈ رئیلٹی گلاسز سے منسلک ہو گا جسے رواں سال متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

مثال کے طور پر ہاتھ گھماتے ہوئے اگر صارف کی بورڈ پر ٹائپ کرنے کا سوچتا ہے تو یہ رسٹ بینڈ کسی بھی سطح کو ورچوئل کی بورڈ میں بدل دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک کا پرائیویسی کیلئے نمایاں تبدیلیاں لانے کا اعلان


متعلقہ خبریں