رونالڈو کی تنخواہ میسی سے آدھی نکلی


برطانوی اخبار دی میل نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ارجنٹائن کے معروف فٹ بالر لیونل میسی کی تنخواہ پورتگال کے فٹ بالر کریسٹیانو رونالڈو سے دو گنا زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق بارسلونا پر 1.1 بلین ڈالر کا قرض ہے لیکن اس کے باوجود یہ کلب میسی کو ماہانہ 7 ملین ڈالر تنخواہ دیتا ہے۔

اس کے برعکس اطالوی فٹ بال کلب جوائنٹس کی نمائندگی کرنے والے کریسٹیانو رونالڈو کو معاہدے کے مطابق ماہانہ 3.8 ملین ڈالر بطور تنخواہ ادائیگی کی جاتی ہے۔

ایک سال کے دوران ، میسی رونالڈو کے 46.5 ملین ڈالر کے مقابلے میں 107.6 ملین ڈالر تنخواہ لے چکے ہیں۔

ان دونوں میگا اسٹارز کے بعد نمبر 3 پر نیمار موجود ہیں جو سالانہ ٹیکس کٹوتی کے بعد تنخواہ کی مد میں 31.3 ملین ڈالر فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمنز(پی ایس جی) سے وصول کرتے ہیں۔

سب سے زیادہ تنخواہ وصول کرنے والے فٹ بالرز میں چوتھے نمبر پر پی ایس جی کے ہی نوجوان اسٹرائیکر کائلن ممبپے ہیں جو سالانہ 21.4 ملین ڈالر تنخواہ لیتے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں