مسجد کی چھت شہید ہونے سے دو بچیاں جاں بحق

مسجد کی چھت گرنے سے دو بچیاں دم توڑ گئیں

فوٹو: فائل


پاکپتن میں مسجد کی چھت شہید ہونے سے دو بچیاں دم توڑ گئیں۔ 

ریسکیو اہلکاروں نے ہم نیوز کو بتایا کہ چھت شہید ہونے سے دونوں بچیاں ملبے تلے دب گئی تھیں۔ ذرائع ہم نیوز کے مطابق جاں بحق بچیوں کی شناخت 6 سالہ ایمان اور 5 سالہ حرا کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: مسجد نبوی میں نصب کیا جانے والا بجلی کا پہلا بلب

قبل ازیں لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ پر گھر کی چھت زمین بوس ہو گئی تھی، جس کے نتیجے ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں ایک لڑکی اور دو کمسن بچے شامل تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق چھت گرنے کا افسوس ناک واقعہ فیروز پور روڈ پر واقع سوسائٹی سروبہ گارڈن میں پیش آیا، جہاں ایک کمرے کو توڑنے کے دوران پورے مکان  کی چھت گر گئی، جس سے اور میاں بیوی سمیت چھ افراد ملبے تلے دب گئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور تمام افراد کو ملبے سے نکال کر جنرل اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 17 سالہ نیہا، دو سالہ زوہی اور ساڑھے تین سالہ زین جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں: گھر کی چھت گرنے سے دو افراد جان بحق، دو شدید زخمی

اہل علاقہ کے مطابق مکان پرانا تھا جس کو توڑ کر نیا بنایا جارہا تھا لیکن اچانک پورا مکان گر گیا۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق امدادی کارروائیوں میں 20 ریسکیورز اور 6 ایمرجنسی وہیکلز نے حصہ لیا۔


متعلقہ خبریں