چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی عراقی وزیر دفاع اور عسکری حکام سے ملاقاتیں

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی عراقی وزیر دفاع اور عسکری حکام سے ملاقاتیں

فوٹو: فائل


چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے  عراق کے وزیر دفاع او رعسکری حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے ائیر چیف مارشل کی الوداعی ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اطلاعات کے مطابق جنرل ندیم رضا عراق کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے عراقی سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے عراقی وزیر دفاع جمعہ الجبوری، چیف آف اسٹاف عبدالامیر اور کمانڈرعراقی ایئر فورس لیفٹیننٹ جنرل شہاب علی سے ملاقاتیں کی ہیں۔

ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، سیکیورٹی و دفاعی تعاون اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عراقی وزرات دفاع آمد پر جنرل ندیم رضا کو گاڈ آف آنرپیش کیا گیا۔ انہوں نے ڈیفنس یونیورسٹی ہائیرملٹری اسٹڈیز کے ریکٹرلیفٹیننٹ جنرل سعد ہاشم سے بھی ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیرخطے امن ممکن نہیں، آرمی چیف

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے انتہا پسندی اورتشدد کی روک تھام میں پاکستان کےمثبت کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے خطے بالخصوص افغانستان میں امن واستحکام کے لیے پاکستانی کاوشوں سے آگاہ کیا۔


متعلقہ خبریں