دنیا کا پہلا ملک جہاں ہفتے میں 4 روز کام ہو گا

دنیا کا پہلا ملک جہاں ہفتے میں 4 روز کام ہو گا

میڈرڈ: دنیا کا پہلا ملک اسپین جہاں اب ہفتے میں صرف چار روز کام ہوا کرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہسپانوی حکومت نے پائلٹ پراجیکٹ کو متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا اور اب اس منصوبے کی آزمائش کے بعد اسپین دنیا کا پہلا ملک بن جائے گا جہاں ہفتے میں 4 روز کام اور 3 روز چھٹی ہوا کرے گی۔

نیوزی لینڈ سے جرمنی تک عالمی سطح پر 4 روزہ کاروباری ہفتے کے خیال کو کافی مقبولیت حاصل ہے۔ جس سے لوگوں کی ذہنی صحت بہتر، پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے لڑنے میں مدد ملے گی۔

اس سے قبل جاپان کی مائیکروسافٹ نے اپنے دفتری تجربے کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ہفتے میں تین دن چھٹی کے طریقے کار نے ملازمین کی پیداواری صلاحیتیوں میں غیر معمولی اضافہ کیا ہے جس سے ملازمین بھی خوش ہیں بلکہ انہوں نے اپنی کارکردگی میں پہلے کی نسبت اضافہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے نیا گائیڈڈ مارٹر نظام تیار کر لیا

یہ تجویز کئی برسوں سے دنیا بھر میں گردش کر رہی تھی تاہم اس پر عمل کرنے کے لیے کوئی ادارہ تیار نہیں تھا لیکن مائیکروسافٹ جاپان نے یہ قدم اٹھایا اور اپنے تمام ملازمین کو ہفتہ اتوار کے ساتھ ساتھ جمعے کی بھی چھٹی دے دی تاکہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ بہتر زندگی سے لطف اندوز ہوسکیں۔


متعلقہ خبریں