پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید کا اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر چالان ہو گیا۔
سینیٹر فیصل جاوید سیٹ بیلٹ باندھے بغیر سفر کر رہے تھے اس دوران ٹریفک وارڈن نے انہیں روک کر چالان کیا۔
اس حوالے سے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر معذرت خواہ ہوں۔ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ ضرور باندھیں۔
سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ٹریفک اہلکار نے مجھے پہچاننے کے باوجود چالان کیا، یہ ہر خاص و عام کے لیے پیغام ہے۔
I am really sorry for not wearing the seat belt while driving and hats off to the police officer as despite recognizing me he still went on to issue me the ticket. It’s a public service message to both Awam and Khawas of our country. https://t.co/Jms61C1taQ
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 14, 2021