اسفندیار ولی خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا: ولی باغ میں سرگرمیاں معطل

عوامی نیشنل پارٹی کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان

چارسدہ: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے ولی باغ چارسدہ میں تمام سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔ اس بات کا اعلان اے این پی کے مرکزی نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کیا ہے۔

کورونا: اسلام آباد کے 3 سب سیکٹرز سیل کرنے کا فیصلہ

صوبہ خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسفندیارولی خان کی طبیعتے گزشتہ چار پانچ روز سے ناساز تھی جس پر ان کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

کے پی: رکن اسمبلی ثمر ہارون بلور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اے این پی کے مرکزی نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی کے مطابق اب ان کی حالت بہتر ہوچکی ہے تاہم ولی باغ چار سدہ میں تمام سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔

اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما امیر حیدر خان ہوتی کے مطابق پوری قوم سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ انہوں ںے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انشا اللہ اسفندیار ولی خان جلد صحتیاب ہوں گے۔ انہوں نے عوام اور کارکنان سے کہا ہے کہ وہ مطمئن رہیں۔

اٹلی میں کورونا وبا شدت اختیار کرنے لگی، نئی پابندیاں لگ گئیں

پارٹی ترجمان اور رکن اسمبلی ثمر ہارون بلور نے کچھ دیر قبل اعلان کیا ہے کہ اے این پی خیبر پختونخوا کی تمام ہونے والی میٹنگز منسوخ کردی گئی ہیں۔

ثمرہارون بلور نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں بتایا ہے کہ منسوخ کی جانے والی میٹنگز میں دی غنی میلہ بھی شامل ہے۔

پاکستان میں کورونا کے2 ہزار664 نئےکیسز رپورٹ

رکن اسمبلی ثمر ہارون بلورنے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسفندریارولی خان کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا ہے جو مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔


متعلقہ خبریں