خفیہ کیمروں پر فواد چودہری اور مصطفیٰ کھوکھر کے درمیان ٹویٹر جنگ چھیڑگئی ہے۔
فواد چوہدری نے چھوٹے کیمرے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہوتا ہے خفیہ کیمرا جسے ناخن میں بھی لگایا جاسکتا ہے۔
This is one example of Spy Camera the camera can be fitted in a head of nail even,detection of such cameras is impossible, in all likelihood CCTV Camera cable is misunderstood as spy camera pic.twitter.com/KPu8a2RCpA
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 12, 2021
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بظاہر یہ سی سی ٹی وی کیمرے لگ رہے ہیں اور جاسوسی کے لیے استعمال ہونے والے کیمرے ایسے نہیں ہوتے۔
فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر ایک پیچ میں نصب جدید خفیہ کیمرے کی تصویر بھی شیئر کی۔ تاہم صورتحال اس وقت دلچسپ ہو گئی جب مصطفی کھوکر نے پولنگ بوتھ کے ساتھ ایک پارٹیشن میں نصب ایسا ہی ایک پیچ بھی ڈھونڈ نکالا اور اس کی تصویر فواد چوہدری کو ٹیگ کر کے ٹوئٹر پر شیئر کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:سینیٹ ہال سے خفیہ کیمرا اور ڈیوائس برآمد
مصطفیٰ کھوکھر نے کہا کہ آپ نے اچھی نشاندہی کی۔ بوتھ کے نزدیک اس طرح کے کچھ مشکوک ڈیوائس موجود ہیں۔
Thanks for the lead brother. @fawadchaudhry investigating it now! pic.twitter.com/KfhwjCeSGp
— Mustafa Nawaz Khokhar (@Mustafa_PPP) March 12, 2021
وفاقی وزیرفوادچوہدری نے جوابی ٹویٹ کیا کہ سیکریٹری سینیٹ کیمروں پر کمیٹی بنا دیں۔ کمیٹی بنا دیں اس سے پہلے کہ ساری وائرنگ کو کیمرے سمجھ کے اکھاڑ دیں۔