سیکرٹ ووٹ ہے، امید ہے کہ صادق سنجرانی جیتیں گے: شیخ رشید


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اللہ نے چاہا تو صادق سنجرانی کل جیت جائیں گے۔ انہوں ںے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے پوری دنیا میں الیکشن کو بدنام کیا۔

کل کے الیکشن کیلیے تیار ہیں، کامیاب بھی ہوں گے: شبلی فراز

ہم نیوز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کورکمیٹی کے اجلاس میں سب سے تجاویزلیں۔

انہوں ںے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ خریدے گئے۔ انہوں ںے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر سب نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے مرزا آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نامزد کر دیا

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کل بھی سیکرٹ ووٹ ہے، امید ہے کہ صادق سنجرانی جیتیں گے۔


متعلقہ خبریں