امریکہ نے پاکستان کو گن شپ ہیلی کاپٹر کی فراہمی رکوا دی

امریکہ نے پاکستان کو گن شپ ہیلی کاپٹر کی فراہمی رکوا دی

انقرہ: امریکہ نے پاکستان کو ترکی سے گن شپ ہیلی کاپٹر کی فراہمی رکوا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک صدر طیب اردوان کے ترجمان ابراہیم کالن نے بتایا کہ امریکہ نے ترکی کی جانب سے پاکستان کو 30 گن شپ ہیلی کاپٹرز کی فراہمی رکوائی ہے اور اب امکان ہے کہ پاکستان یہ ہیلی کاپٹرز چین سے خریدے گا۔

انہوں نے کہا کہ گن شپ ہیلی کاپٹر ATAKT-129 میں دو انجن لگے ہوتے ہیں اور یہ ہیلی کاپٹر کسی بھی موسم میں حملے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس ہیلی کاپٹر میں لگے انجن امریکن ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے ترک کمپنی کو انجن کی فراہمی کے لیے لائسنس دینے سے انکار کر دیا تھا لیکن امریکہ انجن کی فراہمی روک کر اپنے مفادات کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہلاک قرار دیا گیا پائلٹ 36 روز بعد زندہ مل گیا

واضح رہے کہ اگست 2018 میں ترکی اور پاکستان کے درمیان 30 گن شپ ہیلی کاپٹرز کی خریداری کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالرز کا معاہدہ ہوا تھا تاہم امریکہ کی جانب سے ترک کمپنی کو لائسنس کی فراہمی روکے جانے پر یہ معاملہ التوا کا شکار ہو گیا۔


متعلقہ خبریں