وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کیخلاف نااہلی کی درخواست خارج

راجہ بشارت

زیر گردش ویڈیو پر راجہ بشارت نے خاموشی توڑ دی


الیکشن کمیشن پاکستان نے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کیخلاف نااہلی کی درخواست خارج کر دی ہے۔

ممبرپنجاب الطاف قریشی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے محمد اسلم کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کی۔

درخوست گزار نے موقف اپنایا کہ راجہ بشارت نے کاغذات نامزدگی کیساتھ جھوٹا بیان حلفی دیا۔ جس پر ممبر پنجاب الطاف ابراہیم نے دلائل دیئے آپ کو 3 سال بعد یاد آیا کہ بیان حلفی جھوٹا ہے۔

درخواست گزار شہری نے موقف اپنایا کہ راجہ بشارت نے انتخابات میں دستخط کے بغیر بیان حلفی جمع کرایا۔

محمد اسلم نے موقف اختیار کیا کہ غیر دستخط شدہ بیان حلفی کی قانون کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں، سپریم کورٹ جون 2018 کے فیصلے میں بیان حلفی کو کاغذات نامزدگی کا اہم جزو قرار دے چکی ہے۔

الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی کو نامکمل قرار دیکر راجہ بشارت کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرے۔ الیکشن کمیشن 2018 کے پی پی 14 کے انتخابات کو کالعدم قرار دیکر دوبارہ الیکشن کرائے۔


متعلقہ خبریں