تیکھے سوالات: تھائی لینڈ کے وزیراعظم کا صحافیوں پر سینی ٹائزر کا اسپرے

تیکھے سوالات: تھائی لینڈ کے وزیراعظم کا صحافیوں پر سینی ٹائزر کا اسپرے

تھائی لینڈ کے وزیراعظم پرایوت چن اوچا نے صحافیوں کی جانب سے کیے گئے تھیکے سوالات پر جواب دینے کے بجائے سینی ٹائزرز کا اسپرے کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق بنکاک میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کی جانب سے کابینہ میں ردو بدل کے سوال پر  تھائی لینڈ کے وزیراعظم  اوچا غصے میں آگئے اور سینی ٹائزر کی بوتل اٹھا کر صحافیوں پر اسپرے کردیا۔

تھائی لینڈ کے وزیراعظم ریٹائرڈ آرمی جنرل ہیں اور 2014 کی فوجی بغاوت کے بعد سے اقتدار میں ہیں۔

ماضی میں بھی انہوں نے ایک صحافی کے سر پر چپت لگایا تھا اور اس کا کان مروڑا تھا۔

مزید پڑھیں: تھائی لینڈ: بادشاہ نے ذاتی سیکیورٹی گارڈ کو شاہی ملکہ بنا لیا

بی بی سی کے مطابق تھائی لینڈ میں سیاسی بدامنی اور احتجاج کی ایک پرانی تاریخ ہے، لیکن سال 2103 میں ایک نئی لہر اس وقت شروع ہوئی تھی جب ایک عدالت نے نو منتخب جمہوریت نواز حزب اختلاف کی جماعت کو تحلیل کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

اس عدالتی حکم کے خلاف تھائی لینڈ میں مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا تھا کہ بغاوت کے بعد اقتدار پر قبضہ کرنے والے سابق آرمی چیف وزیر اعظم پریوت کی حکومت کو تحلیل کیا جائے، ملکی آئین کو دوبارہ سے لکھا جائے اور حکومتی حکام ناقدین کو ہراساں کرنا چھوڑ دیں۔


متعلقہ خبریں