مارک زکربرگ صارفین کو چند لمحوں میں ‘دنیا میں کہیں بھی پہنچانے’ کیلئے کوشاں


دنیا کو ایک ساتھ جوڑنے کے بعد فیس بک کے بانی مارک زکر برک ایک ایسی ڈیوائس تیار کرنے کے خواہشمند ہیں جس کی مدد سے آپ خود کو دنیا کے کسی بھی حصے میں چند سیکنڈوں میں پہنچا سکیں۔ 

فیس بک کے بانی مارک  زکربرگ کا ماننا ہے کہ مستقبل قریب میں اسمارٹ گلاسز دور دراز مقامات پر آباد دوستوں اور رشتے داروں سے آپ کے رابطوں کے انداز کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پرائیویسی کی خلاف ورزی پر فیس بک کو 650 ملین ڈالرز جرمانہ

کسی کو کال یا ویڈیو چیٹ کی بجائے ان گلاسز کو زیادہ بہتر طریقوں سے استعمال کیا جاسکے گا۔

فیس بک کے بانی کا کہنا تھا کہ اب  آپ خود کو ٹیلی پورٹ کرسکیں گے اور دنیا کے ایک سے دوسرے حصے میں پہنچ جائیں گے۔

اس منصوبے پر واشنگٹن میں فیس بک کی رئیلٹی لیب پر برسوں سے کام ہو رہا ہے جسے کمپنی 2023 سے 2025 تک متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل فیس بک نے رواں سال کے آخر میں اسمارٹ گلاسز لانچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیشل ریکگنیشن سے لیس اسمارٹ گلاسز ڈیٹا بیس میں موجود معلومات کی بنیاد پر آپ سامنے والے شخص کو پہچان سکیں گے اور اس کی دیگر معلومات تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔ گلاسز میں بیلٹ ان کیمرہ بھی ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک نے گانوں کے شوقین افراد کیلئے نئی ایپ لانچ کر دی

ناقدین کا کہنا ہے کہ اس سے لوگوں کو اختیار مل جائے گا کہ وہ دوسروں کی ذاتی معلومات حاصل کر کے انہیں تنگ کرسکیں تاہم کمپنی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ سیکیورٹی ایشو سے متعلق قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔

واضح رہے کہ فیس بک 2017 سے رے بین کے ساتھ اس پروجیکٹ پر کام کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں