ہیلری کلنٹن میگھن مارکل کی حمایت میں بول پڑیں

ہیلری کلنٹن میگھن مارکل کی حمایت میں بول پڑیں

فوٹو: فائل


سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے برطانوی شاہی خاندان کی رکن میگھن مارکل کی حمایت میں آواز بلند کر دی ہے۔ 

ہیلری کلنٹن نے کہا کہ پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کا انٹرویو دل دہلا دینے والا تھا۔

سابق امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وقت بدل چکا ہے، یہ 2021 ہے، میگھن نے اپنا سر نہیں جھکایا۔ وہ اپنی زندگی جینا چاہتی ہے اور یہ اس کا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک وقت ایسا بھی آیا میں زندہ ہی نہیں رہنا چاہتی تھیں، میگھن مارکل

دوسری جانب کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے برطانوی شاہی خاندان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ابھی بادشاہت کے خاتمے سے متعلق گفتگو کا وقت نہیں، حکومت بادشاہت کے خاتمے سے متعلق آئینی بحث میں نہیں پڑنا چاہتی۔

خیال رہے کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کے انٹرویوز کے بعد برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس سے ملکہ برطانیہ الزبتھ نے پیغام جاری کیا تھا۔

ملکہ برطانیہ نے کہا  کہ انہیں شاہی جوڑے کو چند سال سے درپیش چیلنجز کا سن کر دکھ ہوا۔ شہزادہ ہیری کے الزامات کا معاملہ نجی طور پر نمٹایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جوڑے کو نسل سے متعلق مسائل تشویشناک ہیں۔ ہیری، میگھن اور ان کے بیٹے آرچی کو بطور فیملی ممبرز ہمیشہ چاہا جائے گا۔

واضح رہے کہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کے حالیہ نشر ہونے والے انٹرویو میں میگھن نے شاہی خاندان کے کئی راز افشا کیے ہیں۔

امریکی ٹی وی میزبان اوپرا ونفری کے ساتھ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے انٹرویو کے بعد گزشتہ روز برطانوی شاہی خاندان کا ایک ہنگامی اجلاس ہوا ہے جس میں کئی سینیئر افراد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پرنس ہیری، میگھن مارکل کا انٹرویو: برطانوی شاہی خاندان کا ہنگامی اجلاس

انٹرویو میں میگھن مارکل نے انکشاف کیا تھا کہ جب وہ شاہی خاندان کا حصہ تھیں تو انھوں نے خودکشی کے بارے میں سوچا تھا اور جب انھوں نے مدد مانگی تو انھیں کوئی سہارا نہیں ملا تھا۔


متعلقہ خبریں