امریکہ: ٹوئٹر کے شریک بانی اور سی ای او جیک ڈورسی کی پہلی ٹوئٹ کروڑوں روپے میں خریدی گئی ہے۔ یہ خریداری ایک نیلامی کے دوران کی گئی ہے۔
صارفین کے پرزور مطالبے کے بعد ٹوئٹر پر انتہائی اہم فیچر شامل کرنے کا فیصلہ
ٹوئٹ خریدنے والے نے ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی کی ٹوئٹ 31 کروڑ 40 لاکھ روپے میں خریدی ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیلامی کے دوران جو ٹوئٹ فروخت کی گئی اس میں جیک ڈورسی نے 21 مارچ 2006 کو صرف یہ لکھا تھا کہ میں نے ابھی اپنا ٹوئٹراکاؤنٹ بنایا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹوئٹر کے شریک بانی نے گذشتہ جمعہ کو ’ویلیوایبلز@سینٹ‘ نامی ٹوئٹس کی آن لائن مارکیٹ میں لنک پوسٹ کیا تھا۔
اس سائٹ کے مطابق یہاں پر سرمایہ کار اور کولیکٹرز ٹوئٹ کے تخلیق کردہ دستخطوں کے ساتھ ٹوئٹس کی خرید و فروخت کر سکتے ہیں۔
چرچل کی پینٹنگ نے نیلامی کے ریکارڈ توڑ دیے
جیک ڈورسی کی ٹوئٹ کی سب سے زیادہ 31 کروڑ 40 لاکھ روپے کی بولی جسٹن سن نے لگائی۔ جسٹن سن کرپٹو کرنسی کے پلیٹ فارم ٹرون کے بانی ہیں۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جسٹن سن بٹ ٹورنٹ نامی اسٹریمنگ ویب سائٹ کو بھی متحرک رکھتے ہیں اور اسکی دیکھ بھال بھی انہی کے فرائض میں شامل ہے۔
خبررساں ایجنسی نے ویلیوایبلز کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹوئٹ خریدنے کا مطلب ہے کہ آپ ٹوئٹ کا ایک ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ خرید رہے ہیں جو اس لحاظ سے منفرد ہوتا ہے کہ یہ ٹوئٹ کے خالق کی جانب سے تصدیق اور دستخط شدہ ہوتا ہے۔
جیک ڈورسی کی یہ ٹوئٹ سب کو اس وقت تک دکھائی دے گی جب تک وہ اورٹویٹر انتظامیہ اسے آئن لائن رکھیں گے۔
ٹوئٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو معاف کرنے سے انکار کر دیا
جسٹن سن نے 2019 میں ارب پتی وارن بفٹ کے ساتھ لنچ کرنے کا موقع 70 کروڑ روپے سے زائد رقم کی نیلامی میں حاصل کیا تھا لیکن وہ انہیں بٹ کوائن کی اہمیت سمجھانے میں ناکام رہے تھے۔