پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین نے روشن کردار ادا کیا، شبلی فراز

وفاقی وزیر شبلی فراز نے بھنگ کی کاشت کا باضابطہ افتتاح کردیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین نے روشن کردار ادا کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ معاشرے کو مہذب بنانے کے لیے خواتین کو بااختیار بنانا لازم ہے جبکہ خواتین کو معاشرے میں طاقتور اور محفوظ بنانا ہمارا پختہ عزم ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ آج کا دن خواتین کے بلند مقام اور ان کی قابل ستائش خدمات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور دین اسلام نے خواتین کو بے مثال حقوق دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان خواتین کے حقوق کا ضامن ہے اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین نے روشن کردار ادا کیا ہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ خواتین سائنس کے شعبے سے وابستہ ہو کر اپنی منزل کا تعین کریں اور خواتین بہترین منزل کا تعین کر کے قوم کو کامیابی سے ہمکنار کریں۔ دنیابھر کی خواتین کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیر اعظم سے بڑھ کر کون خواتین کو خراج عقیدت پیش کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم نے اپنی والدہ کو سرطان سے نبرد آزما دیکھا اور اسپتال قائم کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

انہوں نے کہا کہ شہدا اور سپاہیوں کی عظیم المرتب ماؤں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔ بہادر ماؤں کے سپوت اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے وطن کا دفاع ناقابلِ تسخیر بناتے ہیں۔ ماؤں کے ان بہادر سپوتوں کے فیض ہی پاکستانی آرام و تحفظ کی نیند سوتے ہیں۔


متعلقہ خبریں