الیکشن کمیشن نےوزرا کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا ہے۔

معتبر ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے پیمرا سے وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ پریس کانفرنس کے ریکارڈ کا جائزہ لے کر مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں حکومتی ٹیم نے پریس کانفرنس میں الیکشن کمیشن پر الزامات لگائے تھے۔

وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داری صحیح طریقے سے نہیں نبھائی۔ ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو آنے کے بعد الیکشن کمیشن پر زیادہ ذمہ داری آتی تھی کہ وہ صفاف الیکشن کراتے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے سیاسی کلچر کو تبدیل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن الیکشن کمیشن شفافیت کی یقین دہانی کرانے میں ناکام رہا۔

پاکستان تحریک انصاف کے وزرا نے الزام عائد کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں کرپشن ہوئی ہے اور ساتھ ہی استفسار کیا ہے کہ کیا یوسف رضا گیلانی کو فرشتوں نے ووٹ ڈالا ہے؟


متعلقہ خبریں