سینیٹ انتخابات: الیکشن کمیشن کو شکایات موصول 


الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مانیٹرنگ سیل کو سینیٹ انتخابات سے متعلق اب تک 2 شکایات موصول ہو چکی ہیں۔ 

ذرائع الیکشن کمیشن نے ہم نیوز کو بتایا کہ دونوں شکایات بلوچستان اسمبلی میں ووٹنگ سے متعلق ہیں۔

الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ مانیٹرنگ سیل کو شکایت موصول ہوئی کہ بلوچستان اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کی پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ’یہ ہم ہیں، یہ ہماری کار ہے اور یہ سینیٹ کی تیاری ہو رہی ہے‘ 

ہم نیوز کو الیکشن کمیشن نے یہ بھی بتایا کہ شکایات کے ازالے کے لیے پریذائیڈنگ افسر بلوچستان اسمبلی کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

بلوچستان اسمبلی میں موجود الیکشن کمیشن ممبر شاہ محمد جتوئی کو شکایات کے جلد از جلد ازالے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں ووٹنگ کے دوران پولنگ کے عمل پر اعتراض اٹھا دیا گیا ہے۔

سینیٹ انتخابات میں قومی اسمبلی میں ووٹنگ کے دوران یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ عبدالقادر پٹیل اور مسلم لیگ ن کے پولنگ ایجنٹ علی گوہر نے پولنگ کے عمل پر اعتراض اٹھایا۔

عبدالقادر پٹیل نے اعتراض شیخ راشد شفیق کے ووٹ ڈالنے کے موقع پر کیا۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ لائٹ ٹھیک کرنے کے بہانے پولنگ افسر نے ووٹ چیک کیا اس لیے راشد شفیق کا ووٹ کینسل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پولنگ افسر کافی دیر سے ارکان کے ووٹ چیک کر رہے تھے۔

ریٹرننگ افسر ظفر اقبال نے کہا کہ پولنگ افسر صرف لائٹ چیک کرنے گئے تھے۔ ریٹرننگ افسر نے عملے کو ہدایت کی کہ تمام عملہ پولنگ بوتھ سے ہٹ جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم سینیٹ انتخابات جیت چکے ہیں، یوسف رضا گیلانی

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے پولنگ ایجنٹ علی گوہر نے بھی اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ جہاں ووٹ ڈالا جا رہا ہے وہاں عملہ گڑ بڑھ کر رہا ہے اور مہر لگانے کی جگہ پر عملہ کو عین ووٹ پر مہر لگاتے ہوئے بھیجا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں