کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کرس گیل کے بعد لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے کو بھی شلوار میں ناڑا ڈالنے کا چیلنج دیا گیا۔
پاکستان سپر لیگ نے سوشل میڈیا پر شلوار چیلنج کے نام سے ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیوڈ ویزے شلوار میں ناڑا ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سب سے پہلے وہ شلوار اٹھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میری کمر اتنی بڑی تو نہیں ہے۔
اس کے بعد وہ شلوار پہن کر ناڑا ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم وہ اس میں ناکام ہو جاتے ہیں۔
کرس گیل کو شلوار میں ناڑا ڈالنے کا چیلنج
اس موقع پر لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر آ کر انہیں صحیح طرح شلوار میں ناڑا ڈالنے کا طریقہ سمجھاتے ہیں۔
ڈیوڈ ویزے سہیل اختر سے پوچھتے ہیں کہ یہ لوگ پہنتے بھی ہیں جس پر وہ بتاتے ہیں کہ زیادہ تر پختون لوگ شلوار قیمض پہنتے ہیں۔